ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیرور ٹول ناکہ پر مقامی افراد نے کیا احتجاجی مظاہرا ۔ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی منیجر کو دیا گیا میمورنڈم

شیرور ٹول ناکہ پر مقامی افراد نے کیا احتجاجی مظاہرا ۔ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی منیجر کو دیا گیا میمورنڈم

Wed, 31 Mar 2021 10:56:09    S.O. News Service

بھٹکل 31/ مارچ (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ اور شیرور ٹول گیٹ کی تعمیر سے  جو پریشانیاں ہورہی ہیں اور جن مسائل کا سامنا ہے اس کے خلاف مقامی عوام نے شیرور ٹّول گیٹ کے پاس احتجاجی مظاہرا کیا۔

    احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے بے حد قریب ٹول گیٹ تعمیر کرنے سے لوگوں کو اپنے گھروں تک جانے آنے میں بڑی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہیں عام راستہ چھوڑ کر پہاڑی راستے سے گزر کر آنا جانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹول پلازہ کی تعمیر کے لئے اس علاقے میں موجود پانی کے تالاب اور دو بور ویلس کو ڈھانپ دیا گیا جس کی  وجہ سے کسانوں کو پانی کی قلت پیش آرہی ہے۔ بہت سے لوگوں کو رہائشی مکانات تعمیر کرنے کا مسئلہ پیش آیا ہے۔ اس کی طرف افسران توجہ ہی نہیں دے رہے ہیں۔ 

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹول گیٹ کے آس پاس بسنے والوں کے لئے بس اسٹاپ کا انتظام  انتہائی ضروری ہے ۔ ہائی وے اتھاریٹی یا ٹھیکیدار کمپنی نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ الوےگدّے علاقے سے 100 میٹر تک سروس روڈ کی تعمیر کرنا بہت ضروری ہے جس پر فوری توجہ دینا چاہیے۔ ٹول گیٹ بپن بیل گرام کے حدود میں آتا ہے اس لئے اس کو بپن بیل ٹول گیٹ کا نام دیا جانا چاہیے۔ ٹول پلازہ میں مقامی بے روزگارنوجوانوں کو ملازمت دی جانی چاہیے۔

    احتجاجی مظآہرین نے کہا کہ مقامی اتنے سارے مسائل کے باوجود صبر سے کام لے رہے ہیں ، مگر اب مزید صبر کرنا مشکل ہے۔ اس لئے آئی آر بی کمپنی والے مقامی لوگوں کے صبر کا امتحان لینے کی کوشش نہ کرے۔

    نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے منیجر رمیش نے مظاہرے کے مقام پر پہنچ کر مظاہرین کی باتیں سنیں اور ان سے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر اڈپی ضلع پنچایت رکن سریش بٹوانی، تعلقہ پنچایت رکن پشپ راج شیٹی، رگھو رام پجاری، شیرور گرام پنچایت صدر دلشاد بیگم اور دیگر افراد موجود تھے۔


Share: